سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق رمضان میں صارفین کو 19.5 گھنٹے بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی جبکہ صرف 4.5 گھنٹے گیس بند رہے گی۔
شیڈول کے مطابق رات 3 بجے سے اگلی شب 10:30 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی تاکہ سحری اور افطاری کے اوقات میں صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے کہا کہ رمضان میں صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے لیے کمپنی پُرعزم ہے اور گیس کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔