سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کی شریان میں اسٹنٹ لگایا اور بعد ازاں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر آرام کے لیے بھیج دیا گیا۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ طبیعت خراب ہونے پر وہ معمولی چیک اپ کے لیے اسپتال گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے ایک بند شریان کی نشاندہی کی اور فوری اسٹنٹ لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ، علاج کے بعد اب گھر واپس آ گیا ہوں اور اللہ کے کرم سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔