پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم سپر ایٹ میں سخت مقابلے کے لیے تیار ہے، شاداب خان

image

شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دوران پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہے اور وہ اس پراسیس پر قائم ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ ہم جو اچھی چیزیں کرتے آ رہے ہیں ہمیں انہیں جاری رکھنا ہو گا۔ بیٹنگ اسی طرح کرنی ہوگی اور صاحبزادہ فرحان اچھی فارم میں ہیں۔ ہم رائٹ ٹریک پر ہیں۔

انہوں نے ایک میچ کی شکست کے حوالے سے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں۔ سپر ایٹ مشکل ہو گا اور پریشر والے میچز ہوں گے۔ شاداب نے مزید کہا کہ رمضان بھی ان کے لیے ایک اضافی قوت کے طور پر کام کرے گا۔

شاداب خان نے ٹیم کی حکمت عملی اور کنڈیشنز پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آج کل زیادہ آل راؤنڈرز ہوتے ہیں تبدیلیاں ہونا معمول کی بات ہے۔

تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے سابق کرکٹرز اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ 2021 میں ہم نے انڈیا کو ورلڈ کپ میں ہرایا تھا اور وہ لیجنڈز بھی وہ نہیں کر سکے جو ہم نے کر کے دکھایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US