وزیرِ اعظم شہباز شریف بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

image

وزیرِ اعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد بھی موجود ہے جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم آج واشنگٹن میں منعقد ہونے والے بورڈ آف پیس کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں عالمی امن اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی اعلیٰ امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امن کے فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US