برازیل کی مشہور فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ سعودی فٹبال کلب النصر نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی جس میں کیتھلین کی زندگی کے اس خاص لمحے کو اجاگر کیا گیا۔
ویڈیو میں کیتھلین نے کہا میں صحیح راستے اور تبدیلی کی تلاش میں چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہی ہوں اور زندگی کے اس تحفے کی قدر کرتی ہوں جو مجھے ملا ہے۔
کیتھلین سوزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسجد الحرام کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ عمرہ زائرین کو کھجوریں تقسیم کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔
کیتھلین گزشتہ دو سال سے سعودی کلب النصر کا حصہ ہیں اور سعودی عرب میں اسلامی اقدار سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ کلب النصر نے اپنی پوسٹ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔