انٹر بورڈ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 25 فروری تک توسیع کردی۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (فریش) 2026 کے فارم 25 فروری تک جمع ہوں گے، سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس شامل ہیں۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق طلبہ صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے فارم جمع کرا سکیں گے۔ براہ راست امتحانی فارم کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سرکاری اداروں کے طلبہ کی فیس معاف کردی گئی ہے۔ طلبہ میٹرک مارکس شیٹ کے مطابق درست معلومات درج کریں۔ کالجز طلبہ کے ڈیٹا، تصاویر اور دستاویزات کی تصدیق یقینی بنائیں۔ غلط تصاویر یا جعلی دستاویزات پر فارم منسوخ کر دیا جائے گا،
کالجز 26 فروری تک تصدیق شدہ فہرست بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کرائیں۔