پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آج لاہور قذافی اسٹیڈیم میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ ان کو جو بھی مشکلات پیش آرہی ہے ان کو دور کرنے میں وہ ان کی مدد کریں گے۔
محسن نقوی نے واضح کردیا کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نہیں بن رہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ ہاکی کو اپنا پرانا مقام دلانے کے لیے وہ ایک مثبت کردار ادا کریں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ اور دوسرے کھلاڑیوں نے محسن نقوی کو سارے حالات کا بتایا اور ان سے گزارش کی کہ وہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے بات کر کے ہاکی کے معاملات کو بہتر کروائیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن اس وقت بحران سے گزر رہا ہے جہاں پر ایک طرف سارے کھلاڑی کھڑے ہیں اور دوسری طرف پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داران۔