پاکستان کی مالی کارکردگی مضبوط، آئی ایم ایف کا اعتماد بحال

image

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوا ہے۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد اپنے دورے میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے دوسرے جائزے پر بات چیت کرے گا۔

جولی کوزیک کے مطابق ای ایف ایف پروگرام کے تحت اختیار کی گئی پالیسیوں سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کی مالی کارکردگی مضبوط رہی اور ملک نے جی ڈی پی کا 1.3 فیصد بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا جو پروگرام کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے مزید بتایا کہ مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح قابو میں رہی جبکہ پاکستان نے 14 برس بعد پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی ریکارڈ کیا، جو معاشی بحالی کی اہم علامت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US