گزشتہ روز کی سب سے بڑی مندی کے بعد آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی اور کاروبار مثبت زون میں اختتام پذیر ہوا۔
دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں ہنڈریڈ انڈیکس ایک موقع پر 1978 پوائنٹس کی تیزی اور بعد میں 2577 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 173,000 اور 174,000 پوائنٹس کی حدیں بحال ہوئیں تاہم بعد میں 174,000 پوائنٹس کی حد گر گئی۔ مارکیٹ ایک موقع پر 169,592 پوائنٹس تک نیچے بھی آ گئی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 999 پوائنٹس بڑھ کر 173,170 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 23 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے 63 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے، جس سے سرمایہ کاری میں اعتدال اور مارکیٹ کے بحالی کے آثار نظر آئے۔