ڈالر ریزرو میں اتار چڑھاؤ، ایک ہفتے میں 7 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی

image

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اسٹیٹ بینک کا تازہ ڈیٹا سامنے آ گیا جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مجموعی ڈالر ذخائر میں 7 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 21 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 21 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 1 کروڑ 91 لاکھ ڈالر بڑھ کر 16 ارب 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ تاہم کمرشل بینکوں کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس میں نمایاں کمی ہوئی جو 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US