وزیراعظم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا استعفیٰ منظور کر لیا

image

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا اور فیڈریشن میں ایڈ ہاک انتظامیہ لگا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے محی الدین احمد کو ایڈ ہاک صدر مقرر کیا ہے۔ اب وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری محی الدین احمد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتظامات سنبھالیں گے۔

محی الدین احمد اس عہدے پر الیکشن کروانے تک قائم رہیں گے اور اس دوران پی ایچ ایف کے تمام انتظامی امور ان کے تحت ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US