خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت

image

او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے اس اہم دریافت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ہنگو لمشیوال فارمیشن میں واقع بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ تقریباً دس لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 225 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ کنویں میں او جی ڈی سی ایل کی ملکیت 65 فیصد، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی 30 فیصد اور حکومت کی 5 فیصد حصہ داری ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ دریافت ملک میں تیل و گیس کی طلب و رسد میں فرق کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ماہرین نے بتایا کہ لمشیوال فارمیشن میں یہ او جی ڈی سی ایل کا چوتھا کنواں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US