ایشیا کپ رائزنگ اسٹار: پاکستان کا بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

image

پاکستان کی خواتین اے ٹیم آج ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کے خلاف میدان میں اتری ہے۔ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے ایک ہی تبدیلی کی ہے۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے نیپال اور یو اے ای کو شکست دی تاہم گروپ مرحلے میں بھارت سے شکست کھائی تھی۔

اگر پاکستان آج کا سیمی فائنل جیت جاتی ہے تو فائنل میں پھر بھارت کے ساتھ شاندار مقابلہ متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US