نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئرز کو ڈیجیٹل فارم میں منتقل کیا جائے گا، ایس ای سی پی

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئرز کو اب سینٹرل ڈیپازٹری سسٹم (سی ڈی ایس) کے ذریعے الیکٹرانک فارم میں منتقل کیا جائے گا۔

کمپنیوں کے شیئرز کی ٹرانزیکشن اب فزیکل فارم میں نہیں ہوگی اور تمام رائٹس ایشو، بونس، بائی بیک اور ٹرانسفر سے قبل شیئرز کو ڈیجیٹل کرنا ضروری ہوگا۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک شیئرز سے فزیکل شیئرز سے وابستہ جعلسازی، چوری اور ضائع ہونے کے خطرات ختم ہوجائیں گے جبکہ ملکیت کا ریکارڈ محفوظ اور کمپنیوں کے شیئر تنازعات کا حل آسان ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ الیکٹرانک شیئرز سے شیئرز کی منتقلی تیز، محفوظ اور سیٹلمنٹ فوری ہوگی اور یہ بینک قرض کے لیے بطور ضمانت بھی استعمال کیے جا سکیں گے۔

ایس ای سی پی نے واضح کیا کہ آئندہ تمام نان لسٹڈ کمپنیوں کی شیئر ٹرانزیکشنز سی ڈی ایس کے ذریعے ہوں گی اور فزیکل شیئر رکھنے والی کمپنیوں کو ٹرانزیکشن سے قبل اپنے شیئرز ڈیجیٹل کرنا لازمی ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US