کرکٹ شائقین کے سوالات، پاکستان شاہینز کی سیریز ابو ظہبی میں کیوں؟ پی سی بی پر تنقید

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حالیہ فیصلے پر تنقید زور پکڑ گئی ہے جس میں پاکستان شاہینز کی وائٹ بال سیریز انگلینڈ لائنز کے خلاف ابو ظہبی میں رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان شائنز آج سے تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ 50 اوور کے میچز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی اور تمام میچز ابو ظہبی کے اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔ کرکٹ شائقین نے سوال اٹھایا ہے کہ پی سی بی نے یہ سیریز پاکستان میں کیوں نہیں رکھی اور آیا انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کسی وجہ سے ٹیم پاکستان بھیجنے سے ہچکچاہٹ ظاہر کی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیریز کو ابو ظہبی میں رکھنے سے پی سی بی پر مالی بوجھ بڑھ جائے گا کیونکہ پاکستان میزبان ہونے کے باوجود زیادہ تر انتظامات بیرون ملک کرنے پر مجبور ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں پاکستان میں بھی میچز رکھے جا سکتے تھے حتیٰ کہ چھوٹے شہروں کے اسٹیڈیمز میں کھیل کر شائقین کی موجودگی اور کرکٹ کے فروغ میں اضافہ کیا جا سکتا تھا۔

سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پی سی بی عوام کے سامنے واضح کرے کہ سیریز پاکستان میں کیوں نہیں رکھی گئی اور اس فیصلہ کے پیچھے کون سی وجوہات تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US