اسلام آباد میں چھاپہ، 25 کروڑ روپے کے غیر قانونی ڈینٹل امپلانٹس برآمد

image

اسلام آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک رہائش گاہ سے تقریباً 25 کروڑ روپے مالیت کے ہزاروں غیر قانونی ڈینٹل امپلانٹس برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ڈینٹل امپلانٹس قبضے میں لیے گئے۔ برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی اور جانچ پڑتال کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے جبکہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US