پاکستان خواتین ٹیم کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست

image

پاکستان کی خواتین اے ٹیم کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ میں دوسرے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج بینکاک میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کی اے ٹیم نے 54 رنز سے میچ جیت لیا اور اب وہ فائنل میں بھارت سے مقابلہ کریں گے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش اے کو بیٹنگ کرائی اور انہوں نے 20 اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز کیے، جبکہ پاکستان کی اے ٹیم 16.4 اوورز میں صرف 56 رنز پر آل آؤٹ ہوگئے۔

بنگلا دیش کی طرف سے ان کی کپتان فہیم خاتون ہے زبردست آل راؤنڈ پرفارمنس دی اور بیٹنگ میں 40 رنز ناٹ آؤٹ کیے اور اس کے بعد چھ رنز پر دو وکٹیں حاصل کی تین اوورز میں۔

پاکستان اے ٹیم کی کپتان حفصہ خالد نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سب سے زیادہ رنز شوال ذوالفقار نے بنائے جنہوں نے 17 گیندوں پر 14 رنز کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US