آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، تاہم میچ پر بارش کے شدید خطرات منڈلا رہے ہیں۔
موسمی پیشگوئی کے ادارے کے مطابق کولمبو میں کل بارش کا امکان 74 فیصد ہے جبکہ تیز ہواؤں کے بھی امکانات ہیں، جس سے میچ کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔
شائقین کرکٹ اس میچ کو ایک سنسنی خیز مقابلہ قرار دے رہے ہیں کیونکہ دونوں ٹیمیں سپر 8 میں اہم پوائنٹس کے لیے مد مقابل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا، لہٰذا اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ تصور کیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔