سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

image

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 71 ڈالر مہنگا ہوکر 5108 ڈالر کا ہوگیا۔

پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 7,100 روپے اضافے کے ساتھ 533,562 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6,087 روپے بڑھ کر 457,443 روپے ہو گیا۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور آج فی تولہ چاندی 374 روپے بڑھ کر 8,948 روپے ہو گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US