انگلینڈ اور سری لنکا کا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا ایک اہم میچ بارش ہونے کے باوجود پالا کیلے میں شروع ہوگیا ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جب تقریباً 45 منٹ کی تاخیر کے بعد ٹاس ہوا اور میچ شروع ہوا۔
ہفتے کے دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ کا میچ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں تیز بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔
پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ سپر ایٹ میں ایک ہی گروپ میں ہیں۔