اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار، 21 کلوگرام منشیات برآمد

image

اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 21 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایک مرد اور خاتون کے جوتوں سے 800 گرام آئس اور 600 گرام چرس برآمد کی گئی، جس پر دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسی طرح کراچی کے بس ٹرمینل کے قریب ایک کارروائی میں ملزم کے قبضے سے 8 کلوگرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں چونگی نمبر 26 کے قریب ایک گاڑی سے 5.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس اور 50 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

مزید برآں ملتان میں شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب اسٹیل الماری سے 5 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US