کراچی میں مرغی کا گوشت مہنگا، سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت

image

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود بازاروں میں زائد قیمت وصول کی جا رہی ہے۔

سرکاری طور پر مرغی کے گوشت کا ریٹ 500 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے تاہم مختلف مارکیٹوں میں گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 332 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن بازاروں میں زندہ مرغی 400 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث مہنگائی کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ سپلائی اور اخراجات میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US