ملتان ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد

image

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے بیگ سے پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد کرلیا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق چیکنگ کے دوران مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے بیگ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد ہوا۔

اے ایس ایف حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر کراچی جانے والی پرواز کے ذریعے روانہ ہونے والا تھا تاہم سیکیورٹی چیکنگ کے دوران اس کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US