پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کے باعث کاروبار منفی رخ پر ختم ہوا، جسے تاریخ کی چوتھی اور رواں سال کی تیسری سب سے بڑی مندی کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بینچ مارک انڈیکس ایک دن میں پانچ نفسیاتی حدیں برقرار نہ رکھ سکا اور 173,000، 172,000، 171,000، 170,000 اور 169,000 پوائنٹس کی حدیں گنوا بیٹھا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 5,478 پوائنٹس گر کر 167,691 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق آج بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس، انرجی اور سیمنٹ سیکٹرز کے شیئرز میں شدید فروخت کا دباؤ رہا۔ مارکیٹ میں آج 45 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مجموعی مالیت 25 ارب روپے رہی۔