پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم مورال کے لحاظ سے مضبوط ہے اور انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار
ہیں۔
فرحان نے کہا کہ بارش پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے لیکن ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے اور بیٹنگ میں بہتری کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپتان اور کوچ فیصلہ کریں گے کہ بولنگ کرنی ہے یا بیٹنگ اور ہمارا کام کھیلنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنئیرز کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ان کا مقصد اننگز کو لمبا کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لے جانا ہے۔ فرحان نے کہا کہ سب کو ذمہ داری لینا ہوگی، اوپنرز ناکام ہوں تو نیچے سے بھی کارکردگی دینی ہوگی۔
فرحان نے ہنڈرڈ لیگ میں شمولیت کی امید ظاہر کی اور کہا کہ اسپنرز اور تیز بولرز کے ساتھ انگلینڈ کو مشکل صورتحال میں ڈالیں گے۔ صائم ایوب کو امپیکٹ پلئیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر میچ میں لمبی اننگز کھیل سکتے ہیں۔صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ پاکستان کے لیے زیادہ رنز کروں۔