زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3.21 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جون 2025 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.72 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.363 ارب ڈالر تھا۔ جون کے اختتام پر مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 18.091 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 13 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 21.30 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.19 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.10 ارب ڈالر رہا۔
جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.469 ارب ڈالر کا اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 259 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔