سابق اولمپین خواجہ جنید قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپین خواجہ جنید کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے اور وہ ٹیم کو مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لیے تیار کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق عارضی صدر نے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں جو ملک میں ہاکی کو پیشہ ورانہ انداز سے چلانے کا پلان تیار کرے گی اور ساتھ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔

سابق ہاکی کپتان اور اولمپینز صلاح الدین صدیقی اور حسن سردار ان کمیونٹیز کو ایڈ کریں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے ساتھ ناخوشگوار واقعات کے بعد پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے استعفی دے دیا تھا اور نئے صدر نے کوچنگ اسٹاف اور سلیکٹرز کو بھی تبدیل کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US