ٹیم کل انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہے، صاحبزادہ فرحان

image

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم کل انگلینڈ کے خلاف سپرٹ کا میچ کھیلنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہے اور پاکستان کو اسپنرز کا ایڈوانٹج ہوگا۔

فرحان نے کینڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ میں یہ چیز واضح ہے کہ Pallakelle اسٹیڈیم کی پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے بیٹسمین سری لنکن اسپنر کے خلاف مشکل میں تھے اب پاکستان کے پاس پانچ اسپنرز ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کو خبردار کیا کہ وہ پاکستان کے اسپنر سے ایک سخت مقابلے کے لیے تیار ہوجائے۔

فرحان نے مزید کہا کہ وہ بس اپنی ٹیم کے لیے بہترین پرفارمنس دینا چاہتے ہیں اور وہ ریکارڈ کی طرف نہیں دیکھتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفری ارچر سے پریشان نہیں اور ایسے بالرز انہوں نے پہلے بھی کھیلے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US