پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر محمد عامر نے بھارتی اوپنر ابھیشک شرما کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر بال کو مارنے کی بجائے میچ کے حالات کے مطابق کھیلنا سیکھیں۔
عامر نے ایک ٹی وی چینل پر یہ کہا تھا کہ ابھیشک شرما ایک Slogger ہے اس کو آؤٹ کرنا مشکل نہیں۔ مگر اپنی رائے تبدیل کرتے ہوئے عامر نے کہا ہے کہ شرما ایک اچھا بیٹسمین ہے مگر اس کو اپنی جلد بازی پر قابو پانا پڑے اگر اس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہے۔
میرا مشورہ یہ ہے کہ اس کو ہر گیند کو میرٹ میں کھیلنا چاہیے اور میچ کے حالات دیکھ کر کھیلنا چاہیے کیونکہ اج کل کرکٹ میں بہت جلد دوسری ٹیم کے بالرز اپ کی کمزوریوں کو پکڑ لیتے ہیں۔