پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا تسلسل جاری رہا اور کاروبار منفی زون میں بند ہوا۔
مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 1500 پوائنٹس کی تیزی اور 3700 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں 168000 اور 169000 پوائنٹس کی حدیں بحال ہو کر گر گئیں جبکہ 167000 پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہ سکی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 1432 پوائنٹس کی کمی کے بعد 166258 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 169237 پوائنٹس اور کم ترین سطح 163907 پوائنٹس رہی۔
آج مارکیٹ میں 38 ارب 38 کروڑ روپے مالیت کے 68 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔