عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

image

عالمی منڈی میں امریکی اور ایرانی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں تاریخی بلند سطحوں کو چھونے لگیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں مزید 62 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 71.39 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی دوران امریکی خام تیل کی قیمت بھی 37 سینٹ اضافے کے بعد 66.21 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق خطے میں سیاسی کشیدگی اور توانائی کی عالمی طلب و رسد کے توازن نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US