پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول جاری: لاہور میں افتتاحی میچ

image

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں لاہور قلندرز اورحیدرآباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور کراچی میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے کسی بھی میچ کی میزبانی کرے گا۔ پشاور میں 28 مارچ کو ڈبل ہیڈر میچز شیڈول کیے گئے ہیں جن میں پہلا میچ سیالکوٹ اور راولپنڈی جبکہ دوسرا میچ پشاور اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 11 میں سات ڈبل ہیڈر میچز شامل ہیں۔ کوالیفائر ون 2 مئی کو راولپنڈی میں جبکہ ایلیمنیٹر ون 3 مئی کو ملتان میں ہوگا۔

شیڈول کے مطابق لاہور سب سے زیادہ 12 میچز کی میزبانی کرے گا، راولپنڈی میں 10 اور فیصل آباد میں 7 میچز شیڈول ہیں۔ کراچی میں 6، ملتان میں 5 اور پشاور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل 11 کا فائنل 10 مئی کو لاہور میں ہونے امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US