قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ کے لیے مصر روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ ماضی کو بھول کر توجہ مستقبل پر مرکوز ہے اور ٹیم انشا اللہ قوم کو اچھی خبر دے گی۔ انہوں نے کہا نئی ذمہ داری کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور قوم سے دعا چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم بہترین پرفارمنس دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محی الدین وانی نے ٹیم کو بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے اور کوالیفائنگ راونڈ میں بہتر نتائج کے لیے ٹیم پر اعتماد ہے۔
پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے گروپ بی میں شامل ہے۔ گرین شرٹس اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو کوسین سے کھیلیں گے، دو مارچ کو ملائیشیا اور تین مارچ کو آسٹریا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔