وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو شیڈول کے مطابق اور ان کی رضامندی سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیل مینوئل کے تحت قیدی کو پسند کے ڈاکٹر سے معائنہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا معائنہ چار رکنی ڈاکٹرز کے بورڈ نے کیا، اور یہ علاج جیل میں بھی ممکن تھا۔ تاہم بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیک اپ کے وقت کا تعین سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے کیا گیا، رپورٹس ٹھیک تھیں اور اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت نہ ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔