آئی ایم ایف کے تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات، اسٹیٹ بینک نے معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی

image

آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان میں تیسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں کراچی کا دورہ کیا جس کے دوران وفد نے وزارت خزانہ کے حکام اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر سے ملاقاتیں کیں۔

اسٹیٹ بینک کے ہیڈ آفس میں مذاکرات کے دوران حکام نے آئی ایم ایف وفد کو پاکستان کی معاشی کارکردگی، مالیاتی ڈیٹا اور معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے چیف ترجمان نور احمد نے تصدیق کی کہ مذاکرات میں معاشی استحکام اور مالیاتی اعداد و شمار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کا بنیادی مقصد 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کے تیسرے اقتصادی جائزے کو مکمل کرنا ہے۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف وفد 1.1 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت دوسرے جائزے پر بھی غور کرے گا۔

اس جائزے سے نہ صرف مالیاتی استحکام کی تصویر واضح ہوگی بلکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US