پی ایس ایل 11 کا فائنل پاکستان سے باہر نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان

image

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا فائنل ممکنہ طور پر پاکستان کے باہر نیوٹرل وینیو پر کروانے پر غور کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کے اجلاس میں اس حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہے اور اوورسیز پاکستانی اس کے فائنل کو اپنے ملک میں دیکھنے کے خواہاں ہیں جس پر مینجمنٹ نے فائنل کے انعقاد کے لیے مختلف متبادل جگہوں پر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لئے انگلینڈ، دبئی یا امریکا میں سے کسی ایک میں کروائے جانے کا امکان ہے اور امریکا اور انگلینڈ پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

فرنچائزز فائنل بیرون ملک کھیلنے کے فیصلے کے لیے مشاورت کر رہی ہیں اور حتمی فیصلہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔پی ایس ایل سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ سے شیڈول ہے جس میں فائنل کے انعقاد کا مقام سیزن کے دوران حتمی طور پر طے کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US