تربت میں فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد قتل، گھر بھی نذر آتش

image

بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز میں دہشتگردوں نے بلوچ خاندان کے گھر پر حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد گھر کو مکینوں سمیت جلا دیا، جس سے پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US