اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، مارکیٹ ایک ماہ میں 25,000 پوائنٹس نیچے آگئی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ماہ کے دوران تقریباً 25,000 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد بدستور مندی کے دباؤ کا شکار ہے۔ آج کے کاروبار میں مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور کاروبار منفی اختتام پر بند ہوا۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں صبح 1,933 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جو بعد میں 2,029 پوائنٹس کی مندی میں بدل گئی۔ مارکیٹ کی اہم حدیں 167,000 اور 168,000 پوائنٹس بحال نہ رہ سکیں جبکہ مزید دو حدیں 166,000 اور 165,000 پوائنٹس بھی گنوا دی گئیں۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1,632 پوائنٹس کی کمی کے بعد 164,626 پوائنٹس پر بند ہوا ، آج مارکیٹ میں 29 ارب روپے مالیت کے 61 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیو پولیٹیکل حالات، پاک افغان کشیدگی اور ٹی پلس سیٹلمنٹ سسٹم پر تحفظات نے مارکیٹ میں مندی کو فروغ دیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہو گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US