انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان سلمان علی آغا کی فیملی کو دھمکیاں

image

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تاہم بعض صارفین نے تنقید کی حدود پار کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو بھی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

کپتان کی اہلیہ نے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سوشل میڈیا پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈ کپ نہیں جیت سکتے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں جیت اور ہار معمول کا حصہ ہے تاہم کھلاڑیوں کے خاندانوں کو نشانہ بنانا کسی صورت مناسب نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US