ایک عجیب اتفاق ہوگیا۔ انگلینڈ کی لائنز ٹیم نے پاکستان شاہین کو منگل کے دن تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو وکٹ سے ہی شکست دے دی۔
ٹھیک اس وقت جب پاکستان کی قومی ٹیم انگلینڈ سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مقابلے میں دو وکٹ سے ہاری سری لنکا کے پالاکیلے اسٹیڈیم میں اسی وقت پاکستان شاہین کی ٹیم اسی مارجن سے ابوظہبی میں بھی ہاری۔
پاکستان کی قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 165 کا ہدف دیا تھا ورلڈ کپ میں جبکہ پاکستان شاہین نے انگلینڈ لائنز کو 163 کا ہدف دیا۔
لائنز کی ٹیم نے اپنے کپتان جارڈن باکس کی شاندار 75 رنز کی اننگز کی بدولت 19.3 اوورز میں یہ میچ جیت لیا۔
اتفاق کی بات یہ ہے کہ انگلینڈ لائنز کی ٹیم بھی آخری اوور میں جیتے اور سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔
انگلینڈ کی طرف سے ڈینیل موسلی نے بھی 28 رنز کیے جبکہ سعد مسعود اور معاذ صداقت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان شاہین کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز کر پائی جس میں سب سے زیادہ رنز معاذ صداقت نے کیے جب انہوں نے 53 رنز کی اننگز کھیلی اور سعد مسعود 29 اور شاہد عزیز ناٹ آؤٹ 30 نے بھرپور ساتھ دیا۔ سکاٹ کری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔