کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دنوں کی مسلسل مندی کے بعد آج اچانک تیزی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ ابتدائی طور پر 1,600 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد مارکیٹ میں 4,500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں 165,000، 166,000، 167,000، 168,000 اور 169,000 پوائنٹس کی پانچ اہم سطح بحال ہو گئیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 4,549 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 169,175 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ صرف ایک ماہ میں 25,000 پوائنٹس نیچے آ چکی تھی، لیکن حالیہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں واضح بہتری کا اشارہ ہے۔