انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد کراچی میں جمعے تک متعدد اہم اجلاس اور ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد کے اراکین نے اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کی اور انہیں ملکی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایم ایف وفد آج دوپہر اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملاقات کرے گا جبکہ جمعے کو پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔ وفد ہفتے کو اسلام آباد روانہ ہوگا جہاں وہ وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ تیکنیکی سطح کے مذاکرات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وفد پاکستان میں توسیع شدہ فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کے لیے موجود ہے۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف وفد خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ بھی تیکنیکی مذاکرات کرے گا۔