اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کے فوری سماعت کے لیے درخواستیں منظور کرلیں۔
عدالت نے ان کی سزاؤں کی معطلی کے لیے درخواستوں کی سماعت 11 مارچ کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے متعدد اضافی درخواستیں بھی منظور کیں جو اپیلوں کی جلد سماعت کے لیے دائر کی گئی تھیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی کی آنکھ کی حالت کے باعث اسپتال میں علاج کی ضرورت ہے اور سزاؤں کی معطلی کی درخواستیں ایک سال سے زیر التوا ہیں، جن میں پانچ الگ الگ درخواستیں پہلے ہی دائر ہو چکی ہیں۔
وکیل نے عدالت سے اپیل کی کہ ان کے کیسز پر فوری سماعت کی جائے تاکہ انصاف جلد فراہم ہو۔