پاکستان کی خواتین ٹیم ساؤتھ افریقہ میں دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بھی ہار گئی مگر ساتھ میں انہوں نے 50 اوور سی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔
پاکستان نے سنچورین پر کھیلے گئے میچ میں 362 کے تعاقب میں 345 بنا کے آل آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان خواتین کی طرف سے عائشہ ظفر، صدف شمس اور کپتان فاطمہ ثنا نے نصف سینچریاں ماری۔ عائشہ ظفر نے 75 رنز اسکور کیے اور صدف شمس کے ساتھ 97 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ صدف نے 61 رنز بنائے۔
ٹاس جیت کر پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کی طرف سے ڈرکشن نے 90 رنز بنائے ہیں جبکہ تازمین برٹس نے 77 رنز کی ہے۔ نادائن ڈیکلرک نے بھی 49 رنز صرف 26 گیندوں پر کیے۔
ساؤتھ افریقہ اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی تین صفر سے جیت چکا ہے۔