نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اوپن اینڈڈ وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور جدہ میں قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔