پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے، سمیع اللہ

image

پاکستان ہاکی کے نئے چیف سلیکٹر سابق اولمپین سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم مصر میں ہونے والے سے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

اپنے زمانے کے نامور کھلاڑی اور کوچ سمیع اللہ نے امید ظاہر کی قومی ٹیم کو حالیہ ایف آئی ایچ پروونیشن لیگ میں کھیل کر اچھا تجربہ حاصل ہوا ہوگا اور ان کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل نہیں ہونا چاہیے۔

سمیع اللہ نے ہماری ویب ڈاٹ کام کو کہا کہ پاکستان لیگ میں آسٹریلیا، جرمنی، ارجنٹینا سے کھیل کر آئے اور کوالیفائی ٹورنامنٹ ہے ان کا مقابلہ ان سے کمزور ٹیموں سے ہوگا۔ میرے خیال میں پاکستان مصر میں پہلی تین پوزیشن میں آکر کوالیفائی کرسکتا ہے۔

سمیع اللہ نے افسوس ظاہر کیا کہ قومی کھیل ہاکی پوری طرح سے غلط فیصلوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے مگر وہ چاہیں گے کہ اب آخر کی طرف دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر کے طور پر وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مشورہ دیں گے کہ زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کرائیں اور ساتھ میں جونیئر لیول بک کی پر زور سے۔

انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب تک پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے اور اگر ان کو انکریج کیا جائے اور صحیح ٹریننگ دی جائے تو آگے چل کے پاکستان کھیل سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں پاکستان ہاکی میں بہتری کے لیے تبدیلیاں کی ہیں اور فیڈرل سیکریٹری معین الدین وانی کو پی ایچ ایف کا عبوری صدر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے آ کر سابق المپیئن سمیع اللہ، اصلاح الدین صدیقی اور حسن سردار کو اہم عہدوں پر مقرر کیا ہے ہاکی میں بہتری لانے کے لیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US