امین راجپوت سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی مقرر

image

سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے امین راجپوت کو کمپنی کا مستقل چیف ایگزیکٹو اور مینجنگ ڈائریکٹر تین سال کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امین راجپوت اس سے قبل کمپنی میں قائمقام ایم ڈی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ رواں ماہ ان کا تین سالہ کنٹریکٹ ختم ہونے پر انہیں تین ماہ کی توسیع بھی دی گئی تھی۔

بورڈ کی جانب سے منظوری کے بعد اب امین راجپوت سوئی سدرن گیس کے مستقل ایم ڈی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US