اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی اختتام، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، تاہم شیئرز کی پرکشش قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کا رجحان کسی حد تک محدود رہا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر مارکیٹ میں 3081 پوائنٹس تک کی نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ بعد ازاں 487 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران 168000، 167000 اور 166000 پوائنٹس کی تین اہم حدیں گرنے کے بعد بحال ہوئیں۔

دن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 831 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 168062 پوائنٹس پر بند ہوا، جس کے باعث کاروبار کا مجموعی اختتام منفی زون میں ہوا۔

آج مارکیٹ میں 25 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے 53 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جو سرمایہ کاروں کی بھرپور سرگرمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 47 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 پیسے کی کمی کے بعد 280 روپے 52 پیسے پر آگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US