فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ملک بھر میں اپنے تمام فیلڈ دفاتر ہفتہ 28 فروری 2026 کو کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام لارج ٹیکس پیئرز آفسز (LTOs)، میڈیم ٹیکس پیئرز آفسز (MTOs)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (CTOs) اور ریجنل ٹیکس آفسز (RTOs) معمول کے مطابق کام کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے دفاتر میں عام ورکنگ ڈے کے اوقات کار لاگو ہوں گے تاکہ ٹیکس دہندگان کو ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔