سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بڑا اضافہ

image

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے سے سرمایہ کار سنہری دھات میں دلچسپی لینے لگے۔ انویسٹرز نے اپنے اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے سونے کی خریداری میں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر بڑھ کر 5,278 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی اثرات دیکھے گئے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 10,000 روپے بڑھ کر 550,562 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 8,574 روپے کے اضافے سے 472,018 روپے تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 3.88 ڈالر اضافے سے 93.78 ڈالر پر پہنچ گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 388 روپے اضافے کے بعد 9,862 روپے اور فی 10 گرام چاندی 333 روپے اضافے کے بعد 8,455 روپے پر بند ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US